پیر 22 جون 2026 - 19:29
ڈھاکہ میں حضرت علی اکبرؑ کی عظیم شہادت کا تذکرہ؛ حسینی دالان میں پانچویں مجلسِ عزا منعقد

حوزہ/ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں امام بارگاہ حسینی دالان میں محرم الحرام کی پانچویں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرزند حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظیم شہادت، شجاعت اور رسول اکرم (ص) سے ان کی مشابہت کا تذکرہ کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں امام بارگاہ حسینی دالان میں محرم الحرام کی پانچویں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرزند حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظیم شہادت، شجاعت اور رسول اکرم (ص) سے ان کی مشابہت کا تذکرہ کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام پر روشنی ڈالی۔

یہ مجلس عزا حسینی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اردو زبان میں مولانا محمد رضا حسینی جبکہ بنگالی زبان میں مولانا یونس غازی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں حق و صداقت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک ایثار، وفاداری اور استقامت کی مثال قائم کی۔

انہوں نے اس تاریخی حقیقت کا بھی ذکر کیا کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام صورت، سیرت، اخلاق اور گفتار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہایت مشابہ تھے اور امام حسین علیہ السلام کو اپنے نانا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا جب اشتیاق ہوتا تو اکثر اپنے فرزند علی اکبر علیہ السلام کی طرف نگاہ فرمایا کرتے تھے۔

مجلس کے دوران نوحہ خوانی اور ذکرِ مصائب کے ذریعے شہدائے کربلا خصوصاً حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظیم شہادت کو یاد کیا گیا۔ مجلس کے اختتام پر دعا اور روایتی عزاداری کے مراسم ادا کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha